بھنڈ، 27 اگست : مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کی ایک عدالت نے دوہرے قتل کیس میں 8 ملزمان کو عمر قید کی سزا اور 2 لاکھ روپے کا جرمانہ
عائد کیا ہے۔
اس معاملے میں ایک ملزم کو 3 سال قید کی سزا اور 25 ہزار روپے جرمانہ لگایا ہے۔
جبکہ 4 ملزمان کو ثبوت کی عدم موجودگی میں بری کر دیا گیا ہے